QR CodeQR Code

اسلام آباد، پانچویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس

2 Aug 2019 12:43

پانچ روزہ کانفرنس میں سری لنکا، ملائشیاء سمیت دیگر ممالک کے پارلیمنٹرینز نے مختلف سیشنز سے خطاب کیا۔ دیگر پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کے درمیان بامقصد پارلیمانی مکالمے کے فروغ پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن ایشیاء کی علاقائی کانفرنس اسلام آباد کے ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ پانچ روزہ کانفرنس میں سری لنکا، ملائشیاء سمیت دیگر ممالک کے پارلیمنٹرینز نے مختلف سیشنز سے خطاب کیا۔ دیگر پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کے درمیان بامقصد پارلیمانی مکالمے کے فروغ پر زور دیا ہے تاکہ عوام کے مسائل حل کئے جاسکیں۔ واضح رہے کہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا اور غیر ملکی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ کانفرنس کے دوران خواتین اور نوجوانوں کے الگ الگ سیشنز بھی منعقد ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 808437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/808437/1/اسلام-آباد-پانچویں-دولت-مشترکہ-پارلیمانی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org