0
Friday 2 Aug 2019 23:17

سکردو میں اسد عاشورا

اسلام ٹائمز۔ سکردو میں مرکزی اسد عاشورا انتہائی مذہبی عقیدت واحترام اور جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔ جگہ جگہ پر مجالس عزا منعقد کی گئیں، مجالس اور جلوس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، شہر کے مختلف مقامات سے 30 بڑے ماتمی جلوس نکالے گئے۔ علم، تعزیے، ذوالجناح اور تابوت کے جلوسوں میں ایک لاکھ سے زائد عزاداران امام مظلوم نے شرکت کی اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو ان کے لال کا پرسہ دیا۔ جلوسوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے، شہر بھر میں پولیس اور جی بی سکاوٹس کے سینکڑوں اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 808527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش