0
Friday 2 Aug 2019 23:46

کھرمنگ میں اسد عاشورا

اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں بھی اسد عاشورا عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، ضلع کے تین بڑے مقامات پر اسد عاشور کے جلوس برآمد ہوئے۔ عزاداروں کی بڑی تعداد نے امام عالی مقام کی شہادت کی یاد میں ماتم داری کی۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مہدی آباد میں جلوس صبح ساڑھے آٹھ بجے جامع مسجد مہدی آباد سے برآمد ہوئے اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ فرول پہنچے جہاں نماز جمعہ ادا کی گئی۔ قتل گاہ شریف سے واپسی پر مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے جامع مسجد مہدی آباد میں اختتام پذیر ہوئے۔ دوسری جانب کھرمنگ خاص اور غندوس میں بھی بھی اسد عاشورا کے جلوس برآمد ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 808542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش