0
Monday 5 Aug 2019 09:56

ناصران ولایت کانفرنس، انتظامات

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی ناصران ولایت کانفرنس کے انتظامات وحدت یوتھ نے انجام دیئے۔ نوجوان رضاکاروں نے کانفرنس کے شرکاء کی سکیورٹی کیلئے تلاشی، سامان کی ترتیب اور نگرانی کے فرائض انجام دیئے۔ لاہور سے آنیوالے ایم ڈبلیو ایم کے قافلے میں شامل خواتین رضاکاروں نے بھی اپنے فرائض انجام دیئے۔ کانفرنس سے آغاز سے قبل ہی علامہ اعجاز بہشتی، علامہ احمد اقبال اور سید وفا عباس نقوی نے نوجوانوں کے دستے کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کانفرنس میں مرکزی صدر آئی ایس او سید قاسم شمسی، ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی قیادت، علامہ شہید عارف حسین حسینی کے فرزند سید حسین اور ذاکر اہلبیت سید ریاض رتووال سمیت علماء اور ذاکرین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 808934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش