0
Monday 5 Aug 2019 10:29

ناصران ولایت کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کا شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اپنے قائد کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ڈیل آف سینچری (صدی کی ڈیل) کے نام پر فلسطین کی سرزمین پر غاصبانہ اسرائیل کے قبضے اور مقبوضہ کشمیر پہ ہندوستانی غاصبانہ تسلط کو قانونی شکل دینے کے امریکی، اسرائیل، بھارتی اور خائن عرب ریاستوں کے منصوبہ کو اْمت مسلمہ مسترد کرچکی ہے۔ مذہب کے نام پر اپوزیشن جماعتیں اپنے سیاسی اغراض و مقاصد کیلئے تکفیر اور مذہبی کاڑد کو استعمال نہ کریں، 40 سال سے پاکستان مذہبی کارڈ اور تکفیر کی وجہ سے لاکھوں پاکستانیوں کی جانیں دے چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی اکتیسویں برسی کی مناسبت سے اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں ناصرانِ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی، جو اپنے ہاتھوں میں مجلس وحدت مسلمین، پاکستانی پرچم، پلے کارڈز اور شہید علامہ عارف حسینی کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے۔ جلسے کے شرکاء امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگا رہے۔
خبر کا کوڈ : 808945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش