0
Friday 9 Aug 2019 00:55

کراچی، شہید قائد کی برسی، دعائیہ اجتماع و مجلس ترحیم

  • کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی پر دعائیہ اجتماع و مجلس ترحیم

    کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی پر دعائیہ اجتماع و مجلس ترحیم

اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ و دعا کمیٹی کے تحت ہفتہ وار دعائے توسل و مجلس ترحیم بمناسبت 31 ویں برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے سلسلے میں محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد کی گئی، جس میں علماء، ماتمی انجمنوں، مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور مومنین و مومنات نے شرکت کی، جن میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری، صوبائی رہنما ناصر حسینی، ظہیر زیدی، مولانا کاظم مطہری، مولانا شوکت علی، مولانا علی رضا، مولانا اسحاق، مولانا فدا حسین، مولانا ملک غلام عباس، مولانا عباس علی عابدی، سابق ممبر سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس رضوی آصف حسین زیدی، محمد ضامن شامل تھے۔ مولانا نعیم الحسن نے اپنے مخصوص انداز میں دعائے توسل کی تلاوت کا شرفِ حاصل کیا۔ بعدازاں شاعر اہلبیت انوار رضوی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ علامہ باقر عباس زیدی نے مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید کی زندگی نوجوانوں، بزرگوں کیلئے نمونہ عمل ہے، کیونکہ شہید نے ساری زندگی تعلیمات قرآن و اہلبیت ؑ کی روشنی میں بسر کی، قائد شہید بیک وقت ایک معلم، قائد ملت اور ملت تشیع کیلئے ایک شفیق و مہربان باپ کی حیثیت رکھتے تھے، 5 اگست 1988ء ایک قیامت خیز دن تھا، جب ملت ایسی قیادت سے محروم کر دی گئی، جو امید، خوشبو، روشنی تھی، جو پھولوں میں مہک کی مانند تھی، جن کا وجود سراپا نور تھا، انہیں راستے سے ہٹا دیا گیا اور ہم سے چھین لیا گیا، سید عارف الحسینی شروع سے ہی ملکوتی صفات کے مالک تھے، جن کی کرنیں صاحبان نظر کو محسوس ہو جاتی تھیں، وہ فکر امام خیمنی کے خالص و سچے پیروکار تھے، اس لئے شہید عارف الحسینی پاکستان کو عالمی استعمار کے چنگل سے آزادی دلوانا چاہتے تھے، شہید نے ہمیشہ اپنے خطاب و گفتگو میں عوام و نوجوانوں کو معلومات سے نواز اور ان کے افکار و شعور میں یہ بات بٹھا دی کہ جب ہم اس ملک کو استعمار و مغرب سے آزادی نہیں کرواتے اور اپنے مقدر کے فیصلے اپنے ایوانوں میں نہیں کرتے، ہم ترقی نہیں کرسکتے اور نہ ہی اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 809614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش