QR CodeQR Code

لاہور، ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او کی یکجہتی کشمیر ریلی

9 Aug 2019 20:12

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کیخلاف اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کا ہندوستان میں غیر قانونی انضمام مودی سرکار کی اوچھی حرکت ہے جس کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر آج ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس حوالے سے پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ لاہور میں بھی مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور سیدہ حنا تقوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کیخلاف اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔


خبر کا کوڈ: 809783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/809783/1/لاہور-ایم-ڈبلیو-ا-ئی-ایس-او-کی-یکجہتی-کشمیر-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org