QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے احتجاجی مظاہرے

10 Aug 2019 03:46

اپنے خطابات میں رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ آخری جنگ ہوگی اور ہندوستان جنوبی ایشیاء کے نقشے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے انشاءاللہ مٹ جائے گا، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، ہندوستان اسرائیل کی طرح دنیا کے نقشے سے جلد مٹنے والا ہے، ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک بھر کی طرح سندھ کے مختلف اضلاع میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے، جس میں کراچی میں مولانا احمد اقبال رضوی، علامہ باقر زیدی، علامہ نشان حیدر، علامہ صادق جعفری، سکھر چوہدر ی اظہر، خیرپور آغا منور جعفری، رانی پورمیں مولانا احمد علی، ٹھری میں مولا نبی بخش، شکارپور میں فدا عباس، کنب میں مولانا نقی حیدری، جیکب آباد میں مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی، مولانا سیف علی، کشمور میں میر فائق، لاڑکانہ میں مولانا محمد علی، شھدادکوٹ میں سید علی اکبر، نواب شاہ میں مولانا سجاد محسنی، مٹیاری میں مولانا دوست علی، ٹنڈو الہیار میں غلام رسول، ماتلی میں یعقوب حسینی، بدین میں مولانا سید نادر شاہ، سجاول میں مظفر لغاری، ٹھٹھہ میں ڈاکٹر عبد الحسین، ٹنڈو محمد خان میں مولانا محمد بخش، عمرکوٹ میں راجا اسد، تھر میں امیر سلطان، سانگھر میں کریم بخش، نوشہرہ میں واسد علی، جامشورو میں سید غلام شاہ، دادو میں اصغر حسینی اور گھوٹکی میں مولانا معشوق قمی و دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 809829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/809829/1/مسئلہ-کشمیر-ایم-ڈبلیو-سندھ-کے-احتجاجی-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org