0
Sunday 11 Aug 2019 17:20

ملتان، یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کیخلاف دھرنا

اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ کے وکیل، قانون دان، آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کیخلاف خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگ شہریوں نے ملتان میں احتجاجی دھرنا دیا۔ آئی ایس او ملتان ڈویژن اور ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر دیئے گئے دھرنے کے شرکاء سے یافث نوید ہاشمی کے بھائی ایڈووکیٹ قارب نوید ہاشمی، ملتان ہائیکورٹ بار کے سابقہ صدر بیرسٹر عظیم الحق پیر زادہ، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب مولانا اقتدار حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل وجاہت علی مرزا، اصغر بخاری، Fixit کے زبیر بخاری اور پرنسپل جامعہ شہید مطہری قاضی نادر علوی نے خطاب کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت اور ریاستی اداروں سے محبِ وطن پاکستانی شہری اور پروفیشنل ایڈوکیٹ ہائیکورٹ یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی پر رہائی کا مطالبہ کیا۔ دھرنے کے شرکاء میں بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پہ بے جرم و بے خطا اسیرانِ وطن کی بازیابی کا مطالبہ درج تھا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن عاطف حسین کا کہنا تھا کہ ہم اسیروں کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور خانوادگانِ اسیر کے ساتھ آخری گھڑی تک کھڑے رہیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 810105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش