QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب

14 Aug 2019 20:30

علامہ سید جواد نقوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال نے اسی کلام کو زندگی بھر کا حاصل قرار دیا ہے۔ جاوید نامہ بظاہر ان کے فرزند کے نام ہے لیکن اس میں بھی بہت سی معرفت کی باتیں ہیں۔ اس میں صرف بیٹے کے نام نہیں نظم یا کتاب نہیں کی بلکہ جاوید کے معنی کی طرف بھی اشارہ ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ علامہ کی فکر لازوال ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء نے پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے شعار بلند کئے۔ جامعہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی خصوصی ہدایت پر جامعہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے علمائے کرام نے خطاب کیا جبکہ طلباء کی جانب سے بھی خاکے اور ملی نغمے پیش کئے گئے۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا مگر افسوس کہ ہر آنیوالے حکمران سے نئے نئے تجربات ہی کئے اور پاکستان آج بھی وہیں کھڑا ہے جہاں سے آزادی کے بعد سفر شروع ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 810519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/810519/1/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-میں-یوم-ا-زادی-کی-مناسبت-سے-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org