0
Friday 16 Aug 2019 08:13

لندن اور جرمنی میں احتجاجی مظاہرے

اسلام ٹائمز۔ برطانوی شہر لندن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاریخ ساز احتجاج کیا گیا، تفصیلات کے مطابق لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس کے علاوہ سکھ برادری اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی بھی بڑی تعداد اس احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارتی غیرقانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کو حق خودارایت دیا جائے، کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کرفیو  فوری طورپر ختم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 810789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش