قم، "غدیر سرچشمہ ولایت فقیہ" پروگرام کا انعقاد
15 Aug 2019 23:38
پردیسان قم کے امام جمعہ حضرت آیت ا۔۔۔ قوامی (حفظہ ا۔۔۔) نے سورہ قصص کی آیت نمبر 5 کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے عصر حاضر کے مستضعفین کی ذمہ داریاں بیان کیں اور فرمایا یاد رکھیں غدیر لوگوں کو ہدف خلقت تک پہنچانے کا پروگرام اور تدبیر ہے اور اس نظام امامت کو نافذ اور اجراء کرنے سے ہی مستضعفین کو وہ وراثت ملے گی، جسکا قرآن نے وعدہ کیا ہے۔ لہذا اگر آج مستضعفین جہان، دنیا کی سروری کی وراثت تک پہنچنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی اپنی سرزمینوں پہ نظام امامت و ولایت کے نفاذ کیلئے جہاد اور صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 810885