QR CodeQR Code

گلگت، یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کیخلاف ریلی

16 Aug 2019 19:23

امامیہ جامع مسجد سے بینظیر چوک تک احتجاجی ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی حاجی رضوان، سابق چیف سکاؤٹس زاہد مہدی، آغا کونین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کے خلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد منعقدہ مظاہرے اور احتجاجی ریلی میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی امامیہ جامع مسجد سے بینظیر چوک تک احتجاجی ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی حاجی رضوان، سابق چیف سکاؤٹس زاہد مہدی، آغا کونین بھی شریک ہوئے۔ مقررین کی جانب سے یافث نوید ہاشمی اور دیگر اسیران ملت تشیع کی جبری گمشدگی کی مذمت کی گئی اور فی الفور بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 810945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/810945/1/گلگت-یافث-نوید-ہاشمی-کی-جبری-گمشدگی-کیخلاف-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org