0
Friday 16 Aug 2019 21:53

یوم یکجہتی کشمیر و شہدائے پاکستان

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کشمیر سے اظہار یکجہتی، لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یوم یکجہتی کشمیر و شہدائے پاکستان منایا گیا، اس مناسبت سے گرومندر چورنگی پر شمعیں روشن کی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ سجاد شبیر، مولانا غلام عباس، میر تقی ظفر، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، صادقی ظفر، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما ناصر حسینی اور ضلع جنوبی کے سیکریٹری جنرل حسن رضا سمیت جماعت اسلامی کے صوبہ سندھ کے رہنما اسد اللہ بھٹو، مذہبی اسکالر مبشر عالم، پیس کمیٹی ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیئرمین اورنگزیب سلطان سمیت عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 810973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش