QR CodeQR Code

لاہور، قومی ولایت کنونشن کی تیاریاں مکمل

17 Aug 2019 19:50

کنونشن عقائد تشیع کے تحفظ اور اندرونی و بیرونی عناصر کی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور جعفری تشیع کا پیغام ہوگا، کلیدی خطاب تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا ہوگا۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی، علامہ سبطین سبزواری، امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی بھی خطاب کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں قومی ولایت کنونشن کل بروز اتوار 18 اگست کو ہونے جا رہا ہے، جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کنونشن کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، جس پر ناصر باغ میں پولیس تعینات کر دی گئی تھی۔ تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے کارکن انتظامات کیلئے ناصر باغ پہنچے تو پولیس نے باغ میں داخل ہونے سے روک دیا، تاہم پولیس کی جانب سے روکے جانے کی اطلاع پر لاہور بھر سے اہل تشیع کی بڑی تعداد ناصر باغ پہنچ گئی جبکہ دیگر شہروں سے بھی قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کنونشن کے شرکاء کی بڑھتی تعداد دیکھ کر پولیس ناصر باغ چھوڑ کر غائب ہوگئی، جس کے بعد کارکنوں نے کنونشن کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 811148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/811148/1/لاہور-قومی-ولایت-کنونشن-کی-تیاریاں-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org