QR CodeQR Code

بلاول سکردو میں

19 Aug 2019 16:26

سکردو ایئر پورٹ پیپلزپارٹی کے صوبائی قائدین اور صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان نے چیئرمین پیپلزپارٹی کا استقبال کیا، ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر قائدین بھی موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سات روزہ دورے پر سکردو پہنچ گئے، قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سکردو ایئرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ، جنرل سیکرٹری انجینئر اسماعیل، سیکرٹری اطلاعات سعدیہ داش سمیت دیگر صوبائی رہنمائوں اور جیالوں نے بلاول کا استقبال کیا، بلاول کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان بھی موجود تھے۔ چیئرمین پی پی سکردو، گانچھے، استور اور روندو کا دورہ کرینگے، 23 اگست کو سکردو میں جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 811397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/811397/1/بلاول-سکردو-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org