QR CodeQR Code

سکردو، بلاول کی جیالوں سے ملاقات

20 Aug 2019 00:41

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ سکردو کے پہلے روز پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی اور صوبے کی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی بلتستان کے رہنماؤں نے خطے کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ سکردو کے پہلے روز پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی اور صوبے کی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی بلتستان کے رہنماؤں نے خطے کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا، بلاول نے پارٹی عہدیداران کو تنظیمی امور کے حوالے سے ہدایات دیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 22 اگست کو اسکردو جبکہ 24 اگست کو گھانچے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، بلاول کل استور کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 811502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/811502/1/سکردو-بلاول-کی-جیالوں-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org