QR CodeQR Code

بلاول کا دورہ استور

21 Aug 2019 11:13

چیئرمین پیپلزپارٹی اپنے دورہ گلگت بلبتستان کے دوسرے مرحلے میں استور پہنچے جہاں انہوں نے ایک بڑے جلسے سے خطاب بھی کیا، استور پہنچنے پر پارٹی کے ضلعی رہنمائوں اور جیالوں کے ساتھ نون لیگ کے پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے دورہ گلگت بلبتستان کے دوسرے مرحلے میں استور پہنچے جہاں انہوں نے ایک بڑے جلسے سے خطاب بھی کیا، استور پہنچنے پر پارٹی کے ضلعی رہنمائوں اور جیالوں کے ساتھ نون لیگ کے پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے استقبال کیا۔ بلاول استور میں جیالوں اور عوام سے گھل مل گئے، بعد میں انہوں نے دیوسائی کا بھی دورہ کیا اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز بھی ہوئے، چیئرمین پی پی کل سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، جلسے کے بعد وہ روندو میں کارکنوں سے ملیں گے جس کے بعد وہ اسلام آباد واپس روانہ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 811817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/811817/1/بلاول-کا-دورہ-استور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org