0
Thursday 22 Aug 2019 23:03

سکردو میں بلاول کا جلسہ

اسلام ٹائمز۔ سکردو میں پیپلزپارٹی کا بھرپور سیاسی پاور شو، بلاول نے ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا۔ بلاول کا خطاب سننے کیلئے ہزاروں لوگ آئے تھے، جیالوں نے بلاول کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی۔ میونسپل سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، نااہل وزیر اعظم سفارتی میدان میں بھی پاکستان کو تنہا کر دیا۔  محب وطن عوام پریشان ہیں کہ کہیں کشمیر پر سودے بازی تو نہیں کی گئی، م ر بھٹو کے ویژن سے غداری نہیں کرنے دوں گا، مظلوم کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، افسوس حکومت نے کشمیر کا کیس لڑنے سے پہلے ہی ہتھیار ڈال دیا ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بھٹو کا نواسا موجود ہے، کشمیر پر اگر کسی نے سودے بازی کی تو اس کا وہ حشر کر دوں گا کہ دنیا یاد رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 812124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش