0
Friday 23 Aug 2019 15:54

اسلام آباد، بھارت کیخلاف صحافتی تنظیموں کا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پہ پابندی، کرفیو اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فیڈرل یونین آف جرنلٹس کی کال پہ ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران صحافتی تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ جموں کشمیر میں میڈیا پر عائد پابندیوں کا نوٹس لیں، میڈیا بلیک آؤٹ ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار اور گھروں میں نظر بند صحافیوں کو فوری طور پر رہا کرایا جائے، مقبوضہ کشمیر عملاً جیل میں تبدیل ہے، کرفیو کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، مریض ہسپتال تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں دم توڑ رہے ہیں، اشیائے خوردونوش کا حصول ناممکن ہو کر رہ گیا ہے، لہذا حقوق انسانی کی تنظیمیں اس المیے کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ احتجاجی مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کی رہنماء ناہید خان، آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید، نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا، سابق صدر آر آئی یو جے مبارک زیب، سابق صدور نیشنل پریس کلب طارق چوہدری، شکیل انجم سینئر صحافی ناصر زیدی، سی آر شمسی، فوزیہ شاہد، عاصمہ شیرازی، راجہ کفیل، راجہ خلیل احمد، عابد عباسی، راجہ بشیر عثمانی، ضیاء المرتضیٰ بھیروی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے صحافی ہربیت سنگھ حریت رہنما عبدالحمید لون، شیخ عبدالمتین و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 812237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش