اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کی مجلس عمومی کا تیسرا اجلاس رجوعہ سادات چنیوٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس مجلس عمومی شرکاء سے مختلف نشستوں میں رکن ذیلی نظارت مولانا مہدی حسن کاظمی، محمد باقر نقوی، مولانا گلزار حسین جعفری، مرکزی نماٸندہ شہنشاہ نقوی، مولانا عمران حیدر، سابق ڈویژنل صدر فیصل آباد اور رکن ذیلی نظارت سید انیس زیدی نے گفتگو کی۔ اجلاس کے آخری روز کی اختتامی نشست سے ڈویژنل صدر فخر حسین محمدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی کلمات ادا کیے، اجلاس عمومی کا اختتام دعا وحدت سے کیا گیا۔