0
Sunday 25 Aug 2019 22:43

فیصل آباد، عظیم الشان تحفظ و فروغ عزاداری کانفرنس (1)

اسلام ٹائمز۔ استقبال محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہ بوستان زہرا (س) فیصل آباد میں مرکزی تحفظ عزاداری کمیٹی پاکستان کے زیراہتمام عظیم الشان تحفظ و فروغ عزاداری کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی، جامعہ مخزن العلوم ملتان کے سربراہ علامہ سید محمد تقی شاہ نقوی، جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی، اسلام آباد سے علامہ شیخ شفا نجفی، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سربراہ علامہ سبطین حیدر سبزواری، علامہ سید اظہر عباس شیرازی، علامہ سید عامر حسین ہمدانی، سرگودہا سے پروفیسر عابد حسین، جامعۃ المنتظر لاہور سے علامہ افضل حیدری، جامعہ کلیہ اہل بیت چنیوٹ کے سربراہ علامہ قاضی مرتضیٰ، آئی او کے سابق چیئرمین لعل مہدی خان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر ذیشان سمیت رہنماؤں نے خطاب کیا۔ امام بارگاہ بوستانِ زھراء فیصل آباد میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں بانیانِ مجالس، علماء کرام، ذاکرین عظام، آئمہ جمعہ و ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 812605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش