0
Sunday 25 Aug 2019 23:37

لاہور، یافث نوید ہاشمی کی رہائی کیلئے مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماء سینئر ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی کی اسلام آباد سے جبری گمشدگی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے سامنے آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین  لاہور کے کارکنان نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر ڈاکٹر علی رضا نے کہا کہ جب پورا ملک کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف سراپا احتجاج ہے ایسے میں محب وطن شہری کا جبری اغواء قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے محب  وطن پاکستانی شیعہ جوانوں اور علماء کرام کو اغواء کیا جا رہا ہے۔ متعدد بار لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی تحریکوں کے باجود درجنوں نوجوان تاحال لاپتہ ہیں اور ان کے ورثاء دہری اذیت میں مبتلا ہیں، کئی سال گزرنے کے بعد بھی بیشتر نوجوانوں کو نہ تو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے اہلخانہ کو ان کی خیریت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 812611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

راجه صاحب، اگر مسلم لیگ کی حکومت هوتی تو آپ لوگ فوراً بهوک ہڑتال اور دهرنا پر اتر آتے اور سعودی عرب تک کو مورد الزام قرار دیتے اور کہتے که نواز، شهباز اور شیعه دشمن رانا ثناء الله کا کام ہے، لیکن اب تو آپ کی اپنی حکومت ہے نا!! ذرا نیازی حکومت اور ان کے شیعه مخالف اقدام کے خلاف بهی تو بات کریں نا؟!!! اب رانا ثناء الله کو تو آپ کے کزن نیازی نے جیل میں ڈال رکھا ہے تو پهر بهی یه شیعه دشمن مسنگ پرسن کیوں؟ اور آپ کی طرف سے نه کوئی بهوک ہڑتال اور نه هی کوئی اسلام آباد بند کرنے اور دهرنے کی دهمکی؟!!!!!
ہماری پیشکش