QR CodeQR Code

شگر، مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے میراتھن ریس

28 Aug 2019 10:52

پاک فوج کے زیر اہتمام میراتھن ریس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 1400 افراد نے شرکت کی۔ میراتھن ریس لمسہ سے شروع ہو کر باب شگر سرفہ رنگاہ پر اختتام پذیر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج کے زیر اہتمام شگر میں 12 کلومیٹر پر مشتمل ”پاکستان میراتھن ریس” کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 1400 افراد نے شرکت کی۔ میراتھن ریس لمسہ سے شروع ہو کر باب شگر سرفہ رنگاہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریس میں گلگت بلتستان سکائوٹس کے محمد اسلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ واجد دوسرے، عبد الرحمن تیسرے نمبر رہے۔ میراتھن ریس دیکھنے کے لئے صوبائی وزراء، ممبران اسمبلی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ میراتھن ریس کے اختتام پر فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود نے بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور پاکستان لازم  و ملزوم ہیں۔ آج کی اس میراتھن ریس کا مقصد امن کا پیغام دینا تھا اور مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میراتھن ریس ہر سال ہو گی اور آئندہ سال سے پورے ملک سے لوگ اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 813059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/813059/1/شگر-مقبوضہ-کشمیر-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-میراتھن-ریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org