QR CodeQR Code

شیخوپورہ، علماء، ذاکرین اور بانیان عزاداری کا نمائندہ اجلاس

29 Aug 2019 20:22

اجلاس میں پاکستان بھر کے علماء، خطباء، ذاکرین اور بانیان مجالس اور عزاداران ِسید الشہداءؑ نے شرکت کی۔ نمائندہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی، صوبائی اور مقامی قیادت نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام شیخوپورہ میں محرم الحرام میں بامقصد عزاداری کے فروغ اور درپیش خطرات کے تدارک اور پرپیچ حالات میں ملت تشیع کے اتحاد و اتفاق کے لئے نمائندہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مولانا اعجاز بہشتی، سید اسد نقوی، ذاکر اہلبیت سید ذریت عمران شیرازی سمیت پاکستان بھر کے علماء، خطباء، ذاکرین اور بانیان مجالس اور عزاداران ِسید الشہداءؑ نے شرکت کی۔ نمائندہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی، صوبائی اور مقامی قیادت نے بھی موجود تھی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال اور انتظامی مشکلات کے ازالے کیلئے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ لاہور اور فیصل آباد میں بھی تحفظ ولایت و عزاداری کیلئے دیگر قومی شیعہ اداروں، تنظیموں اور مدارس نے نمائندہ کانفرنس منعقد کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 813394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/813394/1/شیخوپورہ-علماء-ذاکرین-اور-بانیان-عزاداری-کا-نمائندہ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org