QR CodeQR Code

گلگت بلتستان، یوم یکجہتی کشمیر

30 Aug 2019 22:07

گلگت میں وزیر اعلیٰ جی بی کی زیر قیادت ریلی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک سے جی ڈی اے پارک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں صوبائی وزراء، تاجر، سول سوسائٹی کےافراد اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سکردو، ہنزہ، شگر، غذر اور چلاس میں بھی مظاہرے ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرے ہوئے اور شدید احتجاج کیا گیا۔ گلگت میں وزیر اعلیٰ جی بی کی زیر قیادت ریلی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک سے جی ڈی اے پارک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں صوبائی وزراء، تاجر، سول سوسائٹی کےافراد اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ادھر نماز جمعہ کے بعد امامیہ جامع مسجد سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ سکردو میں بھی مظاہرے ہوئے، یادگار چوک پر سینکڑوں لوگوں نے بھارتی مظالم کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ بلتستان کے ضلع شگر، کھرمنگ اور گانچھے میں بھی مظاہرے ہوئے۔ چلاس، غذر اور ہنزہ نگر میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور کشمیری مسلمانوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 813595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/813595/1/گلگت-بلتستان-یوم-یکجہتی-کشمیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org