QR CodeQR Code

اسلام آباد، کشمیر آور اجتماع سے عمران خان کا خطاب

30 Aug 2019 22:50

وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر کشمیر آور کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج پاکستانی جہاں بھی ہیں، چاہے وہ اسکول کے طلبہ ہوں، دکاندار ہوں، مزدور اور سرکاری ملازم ہوں، ہم سب اپنے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو آج ساری دنیا ان کے ساتھ ہوتی مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو عالمی برادری اور اقوام متحدہ جیسے انصاف دینے والے ادارے خاموش رہتے ہیں۔ وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر کشمیر آور کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج پاکستانی جہاں بھی ہیں، چاہے وہ اسکول کے طلبہ ہوں، دکاندار ہوں، مزدور اور سرکاری ملازم ہوں، ہم سب اپنے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، 80 لاکھ کشمیری چار ہفتے سے کرفیو میں بند ہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں پوری طرح شامل ہیں، آج پاکستان سے پیغام جائیگا کہ جب تک ہمارے کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی پاکستانی قوم ان کےساتھ کھڑی ہے، قوم پوری طرح جدجہد کرے گی اور آخری دم تک کشمیریوں کےساتھ کھڑے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 813616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/813616/1/اسلام-آباد-کشمیر-آور-اجتماع-سے-عمران-خان-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org