0
Saturday 31 Aug 2019 00:08

اسوہ کالج احتجاج

اسلام ٹائمز۔ اسوہ کالج اسلام آباد کے اساتذہ اور طلباء مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر آور کا حصہ بنے، اس موقع پر طلبا اور اساتذہ کالج کے کمروں سے باہر نکلے اور پلے کارڈ آٹھا کر بھارتی ریاست کے غیرمنصفانہ اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔ طلبہ نے ہاتھوں میں پلے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کی گئی تھی، اساتذہ کہنا تھا کہ کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر دنیا کی پراسرار خاموشی ظلم کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے، افسوس ہے کہ اقوام متحدہ جان بوجھ کر اپنی ہی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرا رہی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کردار سے واضح ہوتا ہے کہ یہ فورم فقط عالمی بڑی قوتوں کے مفاد کے تحفظ کیلئے بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 813625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش