QR CodeQR Code

اسلام آباد، علامہ راجہ ناصر عباس کی پریس کانفرنس

1 Sep 2019 20:49

مرکزی قائدین کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کو شہید کرنیوالے اپنے آپ کو مسلمان کہتے تھے، عزاداری مقبوضہ کشمیر کے مسلمانون کو طاقت دیگی اور وہ آواز بلند کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ میں محرم الحرام کی آمد کی مناسبت سے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اسلام آباد میں مرکزی قائدین کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کو شہید کرنیوالے اپنے آپ کو مسلمان کہتے تھے، اسوقت پوری دنیا میں عزاداری کے مراسم جاری ہیں، لیکن مقبوضہ کشمیر میں یزید صفت مودی کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے پابندیاں ہیں، لیکن عزاداری مقبوضہ کشمیر کے مسلمانون کو طاقت دیگی اور وہ آواز بلند کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں بھی عزاداری مختلف پابندیوں کی زد میں رہتی ہے، حالانکہ قوم کو تقسیم کرنیوالوں اور ملک میں انتشار پھیلانے والوں پر پابندی لگائی جانی چاہیئے، ہمارے حکمرانوں کو سمجھنا چاہیئے کہ خطباء اور علماء پر پابندیاں غم و غصے کا باعث ہے، عزاداری کے سلسلے میں مجالس کی اجازت کی ضرورت نہیں، کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، حکومت کا کام انکی سکیورٹی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری پر کوئی قدغن قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس سلسلے کو روکے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ شیعہ افراد کو رہا کیا جائے، اس سلسلے میں مجالس کے دوران ہر جگہ احتجاج کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مقامات مقدسہ کے ویزوں کے حوالے رکاوٹیں دور کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 813952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/813952/1/اسلام-آباد-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org