0
Friday 6 Sep 2019 22:57

سرگودہا، یوم دفاع و یوم یکجہتی کشمیر

اسلام ٹائمز۔ جناح ہال کیمپس میں یوم دفاع اور یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے اور یہ دن اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہم جرأت و بہادری کا پیکر ہیں۔ تقریب میں سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہا کہ چھ ستمبر 1965ء اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہم جرات و بہادری کا پیکر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے لاہور اور سرگودہا کے ہوائی اڈوں سے اپنے حملوں کا آغاز کیا، لاہور کے ہوائی حملوں میں دشمن کو زبردست شکست فاش ہوئی، سرگودہا کی فضا تو بھارتی طیاروں کا قبر ستان بن گئی۔  تقریب میں ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا اور پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر نادیہ عزیز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 814903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش