0
Saturday 7 Sep 2019 16:53

جامعہ اردو کراچی میں یوم حسین (ع)

اسلام ٹائمز۔ سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی جامعہ وفاقی اردو میں دفتر مشیر امور طلبہ اور آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ وفاقی اردو یونٹ کے زیر اہتمام یوم حسین (ع) کا انعقاد کیا گیا۔ یوم حسین (ع) کی صدارت مشیرِ امورِ طلبہ پروفیسر افضل نے کی جبکہ خصوصی خطاب آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے کیا۔ علاوہ ازیں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ قاضی احمد نورانی، حجتہ السلام مولانا نصرت عباس بخاری اور جامعہ وفاقی اردو کے اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بھی خطاب کیا۔ یوم حسین (ع) میں طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر دیگر طلبہ تنظیموں اور طلبہ کی جانب سے سبیل امام حسین (ع) کا اہتمام کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 815042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش