QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، 7 محرم الحرام جلوس عزا

8 Sep 2019 00:09

جلوس صبح 10 بجے مسجد یاعلی (ع) سے برآمد ہوا اور مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا ساڑھے گیارہ بجے امام بارگاہ امام حسین (ع) المعروف تھلہ حیدر شاہ شیرازی پہ پہنچا۔ طواف کے بعد یہی جلوس انہی راستوں سے گزر کر دن ایک بجے جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستے میں وسیع پیمانے پہ نیاز امام حسین (ع)، لنگر غازی عباس (ع) اور سبیل حسینی کا اہتمام کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سات محرم الحرام کا علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزر کر مرکزی جامع مسجد یاعلی (ع) المعروف مسجد لاٹو فقیر میں اختتام پذیر ہوا۔ ذوالجناح کا یہ جلوس صبح 10 بجے مسجد یاعلی (ع) سے برآمد ہوا اور مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا ساڑھے گیارہ بجے امام بارگاہ امام حسین (ع) المعروف تھلہ حیدر شاہ شیرازی پہ پہنچا۔ طواف کے بعد یہی جلوس انہی راستوں سے گزر کر دن ایک بجے جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستے میں وسیع پیمانے پہ نیاز امام حسین (ع)، لنگر غازی عباس (ع) اور سبیل حسینی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سات محرم کے دربار شاہ حسین شیرازی پہ پہنچنے والے تمام جلوس پرامن طور پہ اختتام پذیر ہو چکے ہیں۔ گاؤں ملیکھی سے برآمد ہونے والا ماتمی جلوس کہ جسے سکیورٹی کے تناظر میں حساس قرار دیا گیا تھا، اپنے مقرر کردہ روایتی راستوں سے گزر کر دربار شاہ حسین میں اختتام پذیر ہوا۔ 


خبر کا کوڈ: 815115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/815115/1/ڈی-ا-ئی-خان-7-محرم-الحرام-جلوس-عزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org