QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پروآ کا مرکزی جلوس

8 Sep 2019 14:59

پروآ کے اس مرکزی ماتمی جلوس کو سکیورٹی خدشات کی بنیاد پہ حساس ترین قرار دیا گیا تھا، انڈس ہائی وے سے گزرنے والے اس جلوس کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ 7 محرم تحصیل پروآ کا مرکزی علم کا جلوس گاؤں ببر پکہ سے برآمد ہوتا ہے اور اپنے روایتی راستوں اور انڈس ہائی وے سے ہوتا ہوا ہزارہ پکہ پر اختتام پززیر ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں سات محرم الحرام کا مرکزی جلوس 8 محرم کی شب پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ پروآ کے اس مرکزی ماتمی جلوس کو سکیورٹی خدشات کی بنیاد پہ حساس ترین قرار دیا گیا تھا، انڈس ہائی وے سے گزرنے والے اس جلوس کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ 7 محرم تحصیل پروآ کا مرکزی علم کا جلوس گاؤں ببر پکہ سے برآمد ہوتا ہے اور اپنے روایتی راستوں اور انڈس ہائی وے سے ہوتا ہوا ہزارہ پکہ پر اختتام پززیر ہوا ہے،  اس دوران سکیوٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تھے، پاک فوج کے افسران ایف سی اہلکار اور پولیس نے مشترکہ طور سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ انتظامات کا جائزہ لینے کیلے ڈی سی ڈیرہ عمیر خان اور ڈی پی او دلاور خان بنگش نے دورہ کیا اور اے ایس پی پروآ اور ایس ایچ او پروآ سے سکیوٹی بارے معلومات لیں۔ 


خبر کا کوڈ: 815187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/815187/1/ڈی-ا-ئی-خان-پروا-کا-مرکزی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org