0
Sunday 8 Sep 2019 18:23

گلگت، آٹھویں محرم الحرام کا جلوس

اسلام ٹائمز۔ گلگت مجینی محلہ میں آٹھویں محرم الحرام کا جلوس اختتام پذیر ہوا۔ گلگت کے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ مجینی محلہ گلگت پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔ جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات رہے، راستے میں جگہ جگہ سبیلیں اور تبرک کا اہتمام کیا گیا۔ مجینی محلہ امام بارگاہ میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ کربلا انقلاب کا درس دیتی ہے، ہر مومن کو حر بننے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ حر یزید کی فوج کا کمانڈر تھا لیکن توبہ کر کے کربلا کے شہدا میں شامل ہو گیا۔ حر نے ہمیں توبہ کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔ آغا راحت نے کہا کہ انقلاب اور تبدیلی کیلئے معاشرے کا مہذب ہونا ضروری ہے، اگر معاشرہ غیر مہذب ہوگا تو وہاں تبدیلی یا انقلاب کا خواب سراب بن جائے گا۔ آغا راحت نے اپنے خطاب میں فلسفہ شہادت اور مومنین کی ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ دوسری جانب گلگت میں آٹھویں محرم کا مرکزی جلوس دنیور میں برآمد ہوا جو شام کو شنگوٹ امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 815218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش