0
Monday 9 Sep 2019 19:33

گلگت، نویں محرم کا جلوس

اسلام ٹائمز۔ گلگت میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر ڈاکپورہ سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد میں احتتام پذیر ہوا۔ دیگر علاقوں سے چھوٹے بڑے ماتمے دستے نکالے گئے، جو امام بارگاہ ڈاکپورہ پہنچے اور وہاں سے مرکزی جامع مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔ نویں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس میں کشروٹ، یادگار محلہ اور دیگر جگہوں سے اہل سنت کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ اسماعیلی سکائوٹس کی جانب سے سبلیں لگائی گئیں۔ امام بارگاہ قصر اکبر میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے آغا راحت حسین الحسینی نے فلسفہ شہادت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ نویں محرم کے جلوس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار دن بھر چوکس رہے۔
خبر کا کوڈ : 815384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش