QR CodeQR Code

کراچی، مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے احتجاج

9 Sep 2019 22:15

مرکزی جلوس میں مزار قائد کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ دو مرتبہ مسنگ پرسنز کی تحریک چلی مگر حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وعدوں کے باوجود کسی کو رہا نہیں کیا، مطالبات پورے نہ ہوئے تو عاشورہ کا جلوس روک دیا جائے گا اور کراچی میں 10 محرم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں لاپتہ شیعہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دیا جائےگا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ لاپتہ افراد کے خانوادوں کی جانب سے کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں بعد از نماز ظہرین احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مزار قائد کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شیعہ لاپتہ افراد کے خانوادوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ امین شہیدی، علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر علامہ مبشر حسن، علامہ محمد حسین رئیسی اور علامہ عقیل موسیٰ سمیت دیگر علماء بھی موجود تھے۔ اححتجاجی مظاہرے سے خظاب میں رہنماؤں نے کہا کہ مسنگ پرسنز کی آواز ملک گیر آواز بن چکی ہے، ہم حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہیں کہ مسنگ پرسن کو فی الفور رہا کیا جائے، لاپتہ افراد کی فیمیلیز سے حکومتی رابطہ شروع کیا جائے، دو مرتبہ مسنگ پرسنز کی تحریک چلی مگر حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وعدوں کے باوجود کسی کو رہا نہیں کیا، مطالبات پورے نہ ہوئے تو عاشورہ کا جلوس روک دیا جائے گا اور کراچی میں 10 محرم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں لاپتہ شیعہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دیا جائےگا۔


خبر کا کوڈ: 815407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/815407/1/کراچی-مسنگ-پرسنز-کی-رہائی-کیلئے-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org