0
Monday 9 Sep 2019 22:40

کراچی، 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس

اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں نشتر پارک سے نکلنے والا 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس کھارادر کی حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکائے جلوس کی حفاظت کے لئے پولیس، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں نے فول پروف انتظامات کئے ہوئے تھے جبکہ ٹریفک کو اس دوران متبادل راستوں سے گزارا گیا۔ اس دوران شہر بھر میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد رہی۔ جلوس میں داخلے کے لئے مخصوص پوائنٹس بنائے گئے تھے۔ سیکورٹی کی غرض سے ہی ایم جناح روڈ، صدر اور جلوس کے راستوں میں آنے والی تمام گلیاں مکمل طور پر سیل رہیں جبکہ تمام کاروباری مراکز اور دکانیں دو روز پہلے ہی پولیس نے سیل کردی تھیں۔ نمائش چورنگی پر تعمیراتی کاموں کے باعث جلوس مزار قائد، کے عقب والی پارکنگ پلازہ روڈ سے گزرتا ہوا صدر پہنچا اور بعدازاں روایتی راستوں ہوتا ہوا کھارادر پہنچا۔ جلوس کے شرکاء نے مزار قائد کے سامنے مولانا محمد حسین رئیسی کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس کی نگرانی کے لئے پولیس اور رینجرز کے مجموعی طور پر 6 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ کچھ شوٹرز کو بلند عمارتوں اور پلوں پربھی ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایات تھیں جبکہ جلوس کے راستوں پر اسکینرز بھی نصب تھے۔
خبر کا کوڈ : 815408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش