QR CodeQR Code

جامعہ بعثت کا ماتمی دستہ

10 Sep 2019 21:04

جلوس عزاء کے راستے میں سجائی گئی خیمہ بستی اور شبیہہ کربلا کی وجہ سے عزادران کا غم و حزن دیدنی تھا۔ شبیہات میں خیمہ حسینی، ٹیلئہ زینبی، نہر فرات، گنج شهیدان اور شبیہہ جنت البقیع شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ رجوعہ سادات چنیوٹ میں نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستے میں جامعہ بعثت کے طلاب اور کارکنان کی طرف سے عزادران اور ماتمی حضرات کے لیے سبیل حسینی کا انتظام کیا گیا۔ اسکے علاوہ جلوس کے شرکاء کے لیے وسیع لنگر حسینی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ جامعہ کے طلاب کی جانب سے جلوس کے راستے میں سجائی گئی خیمہ بستی اور شبیہہ کربلا کی وجہ سے عزادران کا غم و حزن دیدنی تھا۔ شبیہات میں خیمہ حسینی، ٹیلئہ زینبی، نہر فرات، گنج شهیدان اور شبیہہ جنت البقیع شامل تھے۔  واضح رہے کہ جامعہ بعثت کے طلاب نے ایک دستہ کی صورت میں بغیر چھریوں کے زنجیر کے ماتمی حلقے کے ساتھ جلوس میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے امام حسین (ع) کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 815499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/815499/1/جامعہ-بعثت-کا-ماتمی-دستہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org