0
Wednesday 11 Sep 2019 00:14

راولپنڈی میں جلوس کے دوران نماز باجماعت

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام عاشورہ کے روز فوارہ چوک پر نماز باجماعت کا اہتمام کیا گیا، علامہ محمد امین شہیدی کی اقتدا میں نماز ظہرین پڑھائی گئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری بھی موجود تھے۔ مجمعے سے خطاب میں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ عاشور یعنی وقت کی کربلا میں حاضر رہنے کا نام ہے، وقت کے یزید کا تعاقب کرنے کا نام ہے، ہم اپنی آخری سانس تک یزید کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ مسنگ پرسن پر حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، ریاستی اداروں کی جانب سے بےگناہ لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے اور کوئی کیس بھی نہیں ڈالا جا رہا، غیر قانونی اور جبری گمشدگی کسی صورت قبول نہیں۔ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جانا چاہیئے۔ مہذب معاشرے میں لوگوں کے اغوا کو ریاست کی توہین سمجھا جاتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 815516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش