QR CodeQR Code

گلگت، یوم عاشور (2)

11 Sep 2019 10:03

ایک اندازے کے مطابق گلگت میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد عزاداران امام حسینؑ نے شرکت کی۔ یوم عاشور کے جلوس میں اہل سنت اور اسماعیلی ریجنل کونسل کے عمائدین اور لوگوں نے بھی شرکت کی۔ سکیورٹی کیلئے پولیس، رینجرز اور جی بی سکاؤٹس کے 1500 سے زائد اہلکار تعینات رہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں یوم عاشور کے موقع پر مرکزی امامیہ جامع مسجد سے 26 سے زائد چھوٹے بڑے ماتمی دستے برآمد ہوئے، جو اپنے مقررہ راستوں صدر بازار، راجہ بازار، ہسپتال روڈ اور جی بی سیکرٹریٹ سے ہوتے ہوئے نماز مغربین کے وقت جامع مسجد پہنچ پر اختتام پذیر ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق گلگت میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد عزاداران امام حسینؑ نے شرکت کی۔ یوم عاشور کے جلوس میں اہل سنت اور اسماعیلی ریجنل کونسل کے عمائدین اور لوگوں نے بھی شرکت کی۔ سکیورٹی کیلئے پولیس، رینجرز اور جی بی سکاؤٹس کے 1500 سے زائد اہلکار تعینات رہے۔ پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے بھی سکیورٹی کی نگرانی کی جاتی رہی۔ مختلف مقامات پر دودھ، شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیں۔ جلوس کے مرکزی روٹ میں موجود دکانوں کو ایک دن پہلے ہی سیل کر دیا گیا تھا۔ عاشورا کے جلوس کے موقع پر بہترین انتظامات پر امامیہ کونسل کی جانب سے حکومت، انتظامیہ، پاک فوج اور سیاسی، مذہبی تنظمیوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 815529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/815529/1/گلگت-یوم-عاشور-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org