QR CodeQR Code

پاراچنار، عاشورا جلوس کی تصویری جھلکیاں

11 Sep 2019 17:05

جلوس ٹھیک چار بجے ہزارہ قبرستان پہنچ گیا۔ جہاں پر کچھ وقت کے لئے سینہ زنی کی گئی۔ اس کے بعد مولانا خیال حسین نے اجتماع سے خطاب کیا اور امام مظلوم مولا حسین علیہ السلام کے فضائل اور فلسفہ واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی، نیز مصائب امام مظلوم بیان کئے۔ اس کے بعد سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کو چاہیئے مولا حسین علیہ السلام کی سیرت کو اپنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد کے پیش امام کی اقتداء میں نماز ظہرین باجماعت ادا کرنے کے فوراً بعد مختصر مصائب امام حسین ع کے ساتھ ہی علم اور تعزیوں کے ساتھ شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوا اور سینہ زنی اور زنجیر زنی شروع ہوئی۔ زنجیر زنی اور سینہ زنی کرتے ہوئے عزادار اپنے مقررہ راستوں سے ہوکر ہزارہ قبرستان کی جانب بڑھنے لگے۔ اس دوران پورے راستے میں مقامی رضاکاروں کے ہمراہ پاک فوج کے دستوں نے سکیورٹی کا سخت بندوبست کیا تھا۔ جلوس کی طرف آنے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی جاتی تھی۔ راستے میں جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبلیوں کے علاوہ نیاز کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔ جلوس ٹھیک چار بجے ہزارہ قبرستان پہنچ گیا۔ جہاں پر کچھ وقت کے لئے سینہ زنی کی گئی۔ اس کے بعد مولانا خیال حسین نے اجتماع سے خطاب کیا اور امام مظلوم مولا حسین علیہ السلام کے فضائل اور فلسفہ واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی، نیز مصائب امام مظلوم بیان کئے۔ اس کے بعد سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کو چاہیئے مولا حسین علیہ السلام کی سیرت کو اپنائیں، انہوں نے کہا کہ اگر صحیح معنوں میں ہم عزادار اور پیروکار امام حسین علیہ السلام ہیں تو ہمیں یزیدی کاموں سے اجتناب کرنا ہوگا۔ نشے اور بے حیائی سے گریز کرنا ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاراچنار میں بڑھتے ہوئے نشہ کا راستہ روکے، اگر وہ خود نہیں کرسکتی تو ہمارے ہاتھ مضبوط کرے، تاکہ ہم ان سے نمٹ سکیں۔ مقررین کی تقریروں کے بعد عزاداروں نے دوبارہ منظم ہوکر سینہ زنی شروع کی اور مقررہ راستوں سے ہوکر مرکزی امام بارگاہ کی جانب پیش قدمی شروع کی۔ عموماً یہ جلوس نماز مغربین راستے میں پی اے چوک یا آر پی چوک کے ساتھ پڑھتے ہیں اور آٹھ بجے کے قریب مرکزی امام بارگاہ میں لوٹ آتے ہیں۔ جہاں مختصر عزاداری کے بعد مجلس شام غریباں شروع ہو جاتی ہے اور مجلس شام غریباں کے ساتھ ہی عاشورا کا یہ پورا پروگرام اختتام پذیر ہو جاتا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 815629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/815629/1/پاراچنار-عاشورا-جلوس-کی-تصویری-جھلکیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org