QR CodeQR Code

ڈی آئی خان محرم الحرام

12 Sep 2019 15:45

مختلف مکاتب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے انداز میں نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کو خراج عقیدت پیش کیا اور میدان کربلا میں خانوادہ رسول سے مدمقابل یزیدیوں سے اپنی برائت کا اظہار کیا۔ دس محرم کے جلوس سخت سکیورٹی میں اختتام پذیر ہوئے۔ پاک فوج کی جانب سے تمام جلوسوں کی فضائی نگرانی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی محرم الحرام کا پہلا عشرہ انتہائی عقیدت و احترام سے گزارا گیا۔ مختلف مکاتب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے انداز میں نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کو خراج عقیدت پیش کیا اور میدان کربلا میں خانوادہ رسول سے مدمقابل یزیدیوں سے اپنی برائت کا اظہار کیا۔ دس محرم کے جلوس سخت سکیورٹی میں اختتام پذیر ہوئے۔ پاک فوج کی جانب سے تمام جلوسوں کی فضائی نگرانی کی گئی۔ شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، شہر میں موبائل فون سروس اور موٹر سائیکل سمیت ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند رھی۔ محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کی جانب سے عزاداروں کو طبی امداد فراہمی کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگائے گئے جبکہ محکمہ صحت اور 1122 کی ایمبولیسز بھی جلوسوں کے ہمراہ رہیں۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور واسا کے سربراہان اپنے اپنے عملہ کے ہمراہ جلوس روٹوں کی صفائی، پانی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے رہے، واپڈا کی جانب سے بھی جلوس کے راستوں میں آنے والی بجلی کی تاروں کو ہٹانے اور بجلی کی فوری بحالی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوسوں کے اختتام کے بعد تمام راستے عوام کے لیے کھول دیئے گئے البتہ شہر میں سکیورٹی تاحال موجود ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 815794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/815794/1/ڈی-ا-ئی-خان-محرم-الحرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org