QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، طلباء کا احتجاج

13 Sep 2019 13:42

ڈی آئی خان کی تحصیل پروآ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء نے کالج میں داخلے کی بندش اور بی ایس سی بیالوجی زوآلوجی کمپیوٹر کے اساتذہ نہ ہونے پر کالج کے سامنے انڈس ہائی وے پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ اپنے حقوق کے مطالبے کے نعرے لگائے، ایک گھنٹہ تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈگری کالج پروآ کے طلباء اپنے حقوق کیلئے میدان میں نکل آئے۔ طلباء نے ڈگری کالج پروآ کے سامنے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور بینرز اٹھا کر ظلم بند کرو کے نعرے لگاتے احتجاج کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل پروآ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء نے کالج میں داخلے کی بندش اور بی ایس سی بیالوجی زوآلوجی کمپیوٹر کے اساتذہ نہ ہونے پر کالج کے سامنے انڈس ہائی وے پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ اپنے حقوق کے مطالبے کے نعرے لگائے، ایک گھنٹہ تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، اس ایچ او پروآ نقیب اللہ نے موقع پر پہنچ کر طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کی اور سوموار کے دن مسائل کے حل ہونے کی یقین دہانی پہ طلباء پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ ایس ایچ او نے یقین دہانی کرائی کہ سوموار والے مذاکرات میں اے سی پروآ اور پرنسپل ڈگری کالج سمیت افسران موجود ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 815965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/815965/1/ڈی-ا-ئی-خان-طلباء-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org