QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، قبائلی قافلہ کشمیر روانہ

15 Sep 2019 17:39

ڈیرہ اسماعیل خان کے جی پی او چوک سے یک جہتی کشمیر کاررواں مظفرآباد کیلئے روانہ ہوا تو شہریوں کی بڑی تعداد نے کاررواں کو رخصت کیا اور اس موقع پہ بھارت کیخلاف اور کشمیر کی آزادی اور پاکستان و پاک فوج کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔ فضا کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی کال پہ کشمیری مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کیلئے قبائلیوں کا ایک قافلہ مظفر آباد کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے جی پی او چوک سے یک جہتی کشمیر کاررواں مظفرآباد کیلئے روانہ ہوا تو شہریوں کی بڑی تعداد نے کاررواں کو رخصت کیا اور اس موقع پہ بھارت کیخلاف اور کشمیر کی آزادی اور پاکستان و پاک فوج کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔ فضا کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ یکجہتی کشمیر کاررواں جی پی او چوک ڈی آئی خان سے بسوں میں روانہ ہوا۔ قافلے میں قبائلی عمائدین سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ روانگی سے قبل قبائلی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے پہلے بھی ہم نے قربانیاں دیں ہیں اور آئندہ بھی قربانیاں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہیگا۔ اس کے تحفظ کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مودی حکومت کشمیریوں پہ ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کرے۔


خبر کا کوڈ: 816353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/816353/1/ڈی-ا-ئی-خان-قبائلی-قافلہ-کشمیر-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org