QR CodeQR Code

اسلام آباد، آل پارٹیز یکجہتی کشمیر کانفرنس

17 Sep 2019 18:15

اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی آل پارٹیز یکجہتی کشمیر کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان فوری طور پر بھارت سے فضائی اور زمینی راستے منقطع کرے، کلبھوشن سمیت دیگر بھارتی جاسوسوں کو پھانسی دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مشائخ و علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی آل پارٹیز یکجہتی کشمیر کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان فوری طور پر بھارت سے فضائی اور زمینی راستے منقطع کرے، کلبھوشن سمیت دیگر بھارتی جاسوسوں کو پھانسی دی جائے، بھارت سے مذاکرات نہ کئے جائیں۔ آستانہ سلطان باہو جھنگ سے تعلق رکھنے والے پیر سلطان فیاض الحسن کی میزبانی میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود، معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق، عبدالرشید ترابی، پیر امین الحسنات، لیاقت بلوچ، اعجازالحق، مولانا فضل الرحمن خلیل، پیرخالد سلطان قادری، عظمیٰ گل، پیر سلطان العارفین، ڈاکٹر سلطان احمد علی، یوسف نسیم، صاحبزادہ سعیدالرشید عباسی، عبداللہ گل، علامہ طارق محمود یزدانی، مولانا سجاد شاہد، کنور قطب الدین، علامہ قاسم قاسمی سمیت رہنماؤں نے شرکت اور خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 816714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/816714/1/اسلام-آباد-آل-پارٹیز-یکجہتی-کشمیر-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org