QR CodeQR Code

لاہور، آل پارٹیز کشمیر کانفرنس

18 Sep 2019 17:36

آل پارٹیز کانفرنس میں سردار عتیق احمد، خورشید قصوری، اعجاز چودھری، عبدلرشید ترابی، خرم نواز گنڈا پور، کامل علی آغا، علامہ راجہ ناصر عباس، جنرل (ر) علی قلی خان اور دیگر پارٹیوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد، سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری، صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چودھری، پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر صوبیہ کمال، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدلرشید ترابی، عوامی تحریک سے خرم نواز گنڈا پور، مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، جنرل (ر) علی قلی خان اور دیگر پارٹیوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ قوم اور سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلاف بھلا کر مسئلہ کشمیر کے لیے متحد ہونا ہو گا، سب کو ملکر مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا تک پہنچانا ہے، بیرون ملک پاکستانی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطع پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، ہر شخص مسئلہ کشمیر کو اپنا مسئلہ سمجھ کر اس کے لیے کردار ادا کرے، میں جلد اس سلسلے میں یورپ اور مغربی ملکوں کا دورہ کرونگا۔


خبر کا کوڈ: 816815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/816815/1/لاہور-آل-پارٹیز-کشمیر-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org