QR CodeQR Code

اسلام آباد، نینشل پارلیمنٹیرین کشمیر کانفرنس

19 Sep 2019 14:02

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی نیشنل پارلیمنٹرینز کانفرنس برائے کشمیر سے جذباتی خطاب کیا، جس میں وہ خود بھی آبدیدہ ہوگئے اور شرکاء کی آنکھیں بھی بھر آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں خواتین کی عزتیں غیر محفوظ ہیں اور بچے یتیم ہورہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کیا جب آخری کشمیری مرجائے گا، تب ہوش آئے گا؟۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی نیشنل پارلیمنٹرینز کانفرنس برائے کشمیر سے جذباتی خطاب کیا، جس میں وہ خود بھی آبدیدہ ہوگئے اور شرکاء کی آنکھیں بھی بھر آئیں۔ اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں نیشنل پارلیمنٹرینز کانفرنس برائے کشمیر میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر گر گیا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، کشمیری پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 817122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/817122/1/اسلام-آباد-نینشل-پارلیمنٹیرین-کشمیر-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org