0
Friday 20 Sep 2019 20:49

سرگودہا، کشمیر بچاؤ عوامی مارچ

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام سرگودہا میں کشمیر بچاؤ عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم اس بیان کو مسترد کرتے ہیں، جناب وزیراعظم آپ کو ایکشن لینا ہے، آپ کو عملی کام کرنا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس دو راستے ہیں، ایک آگے بڑھ کر جنگ سرینیگر میں لڑنی ہے یا وہ اسلام آباد تک آ پہنچے پھر لڑنا ہے، حکومت کہتی ہے کہ چین ہمارے ساتھ کھڑا ہے، چین تو 71ء میں بھی کھڑا تھا، امریکہ بھی 71ء میں تھا۔ جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان، امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل، صدر جے آئی یوتھ آزاد جموں و کشمیر محمد نثار شائق خان، صوبائی رہنما محمد ضیغم مغیرہ نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 817351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش