QR CodeQR Code

لاہور، یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کیلئے مظاہرہ

22 Sep 2019 09:47

ایڈووکیٹ شکیل نقوی کا کہنا تھا پاکستان میں جبری گمشدگی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، ہم ایسے ملک کے باشندے ہیں جہاں ادارے بھی ہیں اور قانون بھی لیکن بدقسمتی سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہیں رہا، یافث ہاشمی نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے اور سزا دی جائے، پاکستان میں لاپتہ افراد کے ورثاء پریشان ہیں، ہم اس غیر آئینی قدم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کیلئے لاہور کے علاقے گلبرگ کے مین بلیوارڈ کے لبرٹی چوک میں خانوادہ اور سول سوسائٹی کنیزان زینب کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے منہ پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں پر علامتی ہتھکڑیاں پہن کر جبری گمشدگیوں کیخلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ شکیل نقوی کا کہنا تھا پاکستان میں جبری گمشدگی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، ہم ایسے ملک کے باشندے ہیں جہاں ادارے بھی ہیں اور قانون بھی لیکن بدقسمتی سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔


خبر کا کوڈ: 817608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/817608/1/لاہور-یافث-نوید-ہاشمی-کی-بازیابی-کیلئے-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org