QR CodeQR Code

پشاور یونیورسٹی میں "حسین (ع) سب کا" سیمینار

26 Sep 2019 20:43

آغا خان آڈیٹوریم یونیورسٹی آف پشاور میں آئی ایس او کے زیرِاہتمام منعقدہ سالانہ یوم حسین (ع) سے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ جوانان کے سیکرٹری علامہ اعجاز بہشتی، مفتی گلزار نعیمی (پرنسپل جامعہ نعیمہ اسلام آباد) ڈاکٹر معراج (چئیرمن اسلامیات ڈپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور) اور آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر حسین جعفری نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور یونیورسٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِاہتمام سالانہ یوم حسین (ع) بعنوان "حسین (ع) سب کا" کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، پروفیسر صاحباں، اہل سنت اور اہل تشیع کے سینکڑوں طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے مختلف طلباء تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ آغا خان آڈیٹوریم یونیورسٹی آف پشاور میں منعقدہ سالانہ یوم حسین (ع) سے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ جوانان کے سیکرٹری علامہ اعجاز بہشتی، مفتی گلزار نعیمی (پرنسپل جامعہ نعیمہ اسلام آباد) ڈاکٹر معراج (چئیرمن اسلامیات ڈپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور) اور آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر حسین جعفری نے خطاب کیا۔ مقررین کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ تحریک کربلا ایک شجر طیبہ اور چراغِ ہدایت کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں ہر زمان اور ہر مکان کے لوگ اپنے حصے کا ثمر اور نور حاصل کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ منبع ہدایت آج بھی تمام عالم انسانیت کو اس عالمگیر اور عافاقی پیغام کی طرف دعوت فکر دے رہا ہے اور تمام عالم اسلام کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر یہ خطاب کر رہا ہے کہ اگر مسلمان عاشورہ کی ندا پر کان دھریں اور اس پیغام کی طرف متوجہ ہوں تو عالم اسلام بالخصوص پاکستان، عراق، شام، کشمیر، یمن، بحرین اور افغانستان کے مسلمانوں کی کامیابی کا راز اس راہ سید شہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو اپنانے میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 818556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/818556/1/پشاور-یونیورسٹی-میں-حسین-ع-سب-کا-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org